منگل,  21 اپریل 2026ء
صحیفہ جبار کے پوڈکاسٹ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی اور ماضی کے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔

انٹرویو میں صحیفہ جبار نے بتایا کہ شادی سے قبل ان کے کچھ تعلقات رہے، جن میں سے ایک تعلق اُن کے شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ بھی تھا۔ اداکارہ کے مطابق اس تعلق کا اختتام بےوفائی کے باعث ہوا، جس کے بعد وہ ایک عرصہ ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شادی سے قبل اور بعد کے تعلقات کے حوالے سے بھی مختلف تجربات رہے، اور وہ اپنے ماضی کو کھل کر قبول کرتی ہیں۔

روس میں مبینہ بم حملے کی سازش ناکام، جرمن خاتون گرفتار

یہ انٹرویو نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے ان کے کھل کر بات کرنے کو ذاتی اظہارِ رائے قرار دیا جبکہ بعض صارفین نے اس نوعیت کی گفتگو کو نامناسب قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ صحیفہ جبار خٹک نے 2017 میں خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی اور وہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ماڈلنگ اور اداکاری کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔

مزید خبریں