منگل,  21 اپریل 2026ء
آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لیے ایران نے نیا قانون منظور کر لیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لیے قانون منظور کر لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کی جائے گی۔ ایران کو یہ حق ہو گا کہ ماحولیاتی اور حفاظتی خدمات کے نام پر بحری جہازوں پر ٹیکس لگائے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنٹرول قانون کے تحت یہ بھی طے کیا جائے گا کہ کن ممالک کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی اور مخالف ملکوں کے بحری جہازوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی صدر ٹرمپ کا بیان

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے دوبارہ آغاز کیلیے تیار ہیں۔

واشنگٹن میں ایران جنگ مخالف احتجاج، 60 سے زائد افراد گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور اس کی ناکہ بندی ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حیرت ہوئی ہم نے کل آبنائے ہرمز میں جو جہاز پکڑے اس میں ایران کیلیے تحائف تھے جو چین سے جا رہے تھے، چینی صدر شی جی پنگ سے میری اچھی انڈر اسٹیڈنگ ہے لیکن جنگ میں سب چلتا ہے، اس جہاز میں جو کچھ تھا وہ کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا۔

مزید خبریں