جمعرات,  02 اپریل 2026ء
امریکا نے تیل کی پیداوار میں دنیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(روشن پاکستدان نیوز) امریکا میں تیل کی  پیداوار سعودی عرب   اور  روس کی مجموعی پیداوار سے بھی آگے نکل گئی جس کے بعد امریکا تیل پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

2026 کے بین الاقوامی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا  ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک بن کر ابھرا ہے، اس کی یومیہ پیداوار دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ممالک سعودی عرب اور روس کی مجموعی پیداوار سے بھی زیادہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 2026 میں امریکا  کی اوسط تیل پیداوار تقریباً13.6 ملین بیرل یومیہ رہے گی  اور 2027 میں پیداوار بڑھ کر  13.8ملین بیرل یومیہ تک پہنچ سکتی ہے۔

لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

عالمی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے 10 سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں امریکا پہلے، سعودی عرب دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہیں۔

 تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا کی یومیہ پیداوار 20.9ملین سے22.8  ملین بیرل کے درمیان ہے جو دنیا کی کل پیداوار کا 15 سے20 فیصد حصہ بنتی ہے۔

یہ مقدار نہ صرف سعودی عرب کی10.8  سے11.2ملین بیرل یومیہ پیداوار سے زیادہ ہے بلکہ روس کی10.5  سے 10.9ملین بیرل یومیہ پیداوار کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔

مزید خبریں