جمعرات,  26 فروری 2026ء
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کےغیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (وقار نسیم وامق) اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی جانب سے وزرائے خارجہ کا اجلاس او آئی سی ہیڈ کوارٹر جدہ میں منعقد ہونے جا رہا ہے اس غیر معمولی اجلاس میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرے گا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں