راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،11ملزمان گرفتار،شراب اور اسلحہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم بشیر سے 20لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم عاشر سے 07لیٹر شراب،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم آصف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عرفان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عقیل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم حارث سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم منظور سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم آزاد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم رضوان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کہوٹہ پولیس نے ملزم خیام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،صدر واہ پولیس نے ملزم طیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔