جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
رتہ امرال پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)رتہ امرال پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث02ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فیاض اور احتشام شامل ہیں،ملزمان نے سابقہ رنجش پر چاقو اور ڈنڈوں کے وار سے شہری ارشد کو زخمی کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تھا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے ٹھوس شواہدکے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News