جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم انور حسین کو گرفتار کر لیا،مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیا ں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم آفاق کو گرفتار کر لیا۔

وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عامر شہزاد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News