جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم امین اللہ نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم امین اللہ کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News