اتوار,  24 نومبر 2024ء
قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آراے بازار پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خالد کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم خالد نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنی اہلیہ عارفین کو قتل کر دیا تھا،اشتہاری مجرم سال2018 سے پولیس کو مطلوب تھا۔
آراے بازار پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا،اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او آراے بازار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں