هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ کاچونکا دینے والا انکشاف

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غور ہے ۔

رانا ثنااللہ کاکہنا ہے کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سےمسائل حل ہوتے ہیں، جب سے بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت ملی تب سے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف فتنہ اورفساد ہے،ایجنڈا کوئی اورہے، شاید بانی پی ٹی آئی یہ بات سمجھنے سے عاری ہیں۔

مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ جس طرح کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجےاورپیرائے میں بات کرنی چاہیے، ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ وہی ذہن رکھتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےاسی طرح کے گھٹیا خیالات ہیں، بانی کی سوچ اورفطرت کےمطابق ہینڈل کیاجائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔

مزید خبریں