دبئی(روشن پاکستان نیوز) ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق امریکا کے ایران پر دوبارہ حملوں کے بعد دبئی ائیرپورٹ کا مستحکم فلائٹ آپریشن پھر متاثر ہوا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق جنگ سے قبل دبئی ائیرپورٹ سے یومیہ اوسط 1250 پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں۔
حالیہ جنگ میں دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا: ایرانی فضائیہ کا دعویٰ
رواں ہفتے دبئی ائیرپورٹ کی یومیہ اوسط پروازیں 1050 تک پہنچ گئی تھیں۔ ایک دو بار 1090 پروازیں بھی آپریٹ ہوئیں مگر ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد ان پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی سامنے آئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق 31 اگست کو دبئی ائیرپورٹ کے لیے 945، یکم ستمبر کو 984 اور 2 ستمبر کو 985 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔











