لندن(روشن پاکستان نیوز) گزشتہ سال برطانیہ کی نیشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف ریکارڈ تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، جبکہ لائسنس ہولڈرز کو موقع پر کیے جانے والے جرمانوں میں بھی 15 فیصد اضافہ ہوا۔
این ٹی اے کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف مجموعی طور پر 1,815 شکایات درج ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 106 زیادہ اور تقریباً 6 فیصد اضافہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی شکایات میں 54 فیصد کرایوں کے تنازعات سے متعلق تھیں، جبکہ 22 فیصد ٹیکسی سروس حاصل کرنے کے مسائل، 20 فیصد ڈرائیوروں کے رویے اور 4 فیصد ٹیکسیوں کی حالت سے متعلق شکایات تھیں۔
برطانیہ میں جنگلات میں آگ لگنے کا شدید خطرہ، حکومت کا ہائی الرٹ جاری
رپورٹ کے مطابق ٹیکسیوں کی حالت سے متعلق شکایات کے علاوہ دیگر تمام اقسام کی شکایات میں اضافہ ہوا۔ گاڑیوں کی حالت سے متعلق شکایات 98 سے کم ہو کر 75 رہ گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیکسی کے شعبے کی نگرانی کرنے والی این ٹی اے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد تقریباً ہر 10 میں سے 6 شکایات میں مزید کارروائی ضروری یا ممکن نہیں سمجھی گئی۔











