هفته,  15  اگست 2026ء
برطانیہ میں جنگلات میں آگ لگنے کا شدید خطرہ، حکومت کا ہائی الرٹ جاری

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی حکومت نے ملک بھر میں جنگلات میں آگ لگنے کے انتہائی زیادہ خطرے کے پیش نظر شدید الرٹ جاری کر دیا ہے۔

حکومت نے شہریوں، زمین مالکان اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی سے گریز کریں جس سے آگ لگنے کا خدشہ ہو۔ حکام نے خاص طور پر ڈسپوزایبل باربی کیو، فائر پٹس، باغات میں کچرا جلانے اور آتش بازی سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق معمولی سی چنگاری بھی تیزی سے بڑے پیمانے پر جنگلات کی آگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، جس سے انسانی جانوں، گھروں، کاروباری مراکز اور ہنگامی امدادی کارکنوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 ملتوی، داخلہ ٹیسٹ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات اور تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھیں اور آگ لگنے کے کسی بھی واقعے یا آثار کی صورت میں فوری طور پر 999 پر اطلاع دیں۔

حکومت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں غیر معمولی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور آگ لگنے کا باعث بننے والی کسی بھی سرگرمی سے مکمل طور پر گریز کریں۔

مزید خبریں