اتوار,  08  ستمبر 2024ء
سوشل میڈیا پر دوستی، چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے چترال پہنچ گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے چترال پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق چینی شہری اوجن اورکیلاش کی شاہین آرا نے کورٹ میرج کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

پولیس کے مطابق چینی شہری تصدیق کنندہ نہ ہونےکے باعث شاہین آرا سے شادی نہ کر سکا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ چینی نوجوان اوجن نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب کی جانب سے گنگنا کر گانا تلاش کرنے کا دلچسپ ٹول متعارف

پولیس کے مطابق چین کا باشندہ 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News