اتوار,  04 اکتوبر 2026ء
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) ارجنٹائن حکومت نے غیر ملکیوں کو ملک میں کم از کم 350,000 ڈالر کی سرمایہ کاری کے بدلے میں شہریت دینے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ارجنٹائن جیویر میلی نے ملکی خزانے میں کم ہوتے ڈالر کے ذخائر کو بڑھانے کی کوشش میں عوامی اخراجات میں کمی، معیشت کو ڈی ریگولیٹ اور تجارتی رکاوٹوں کو ختم کیا ہے۔

انہوں نے پیرس میں ارجنٹائن ویک کے موقع پر سٹیزن شپ بائی انویسٹمنٹ پروگرام کا اعلان کیا، جس کے مطابق سرمایہ کار قومی خزانے میں 350,000 ڈالر کی براہ راست اور ناقابل واپسی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں یا 800,000 ڈالر کے سرکاری بانڈ کی خریداری کر سکتے ہیں، سرمایہ کار کے شریک حیات اور بچے بھی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔

ارجنٹائن حکومت نے کہا کہ حاصل کردہ وسائل کو ملک کی مالی اور اقتصادی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کیلیے استعمال کیا جائے گا۔

امریکہ ایران سے آخر کیا چاہتا ہے؟ مارکو روبیو نے واضح کر دیا

وزارت معیشت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری سخت جانچ کے عمل سے مشروط ہوگی جو فنڈز کی ٹریس ایبلٹی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور قومی سلامتی کی ضمانت دے گی۔

مزید خبریں