پیر,  05 اکتوبر 2026ء
برطانیہ: جیلوں میں جگہ کم پڑنے لگی، قیدیوں کو وقت سے قبل رہا کرنے کا فیصلہ

لندن(روشن پاکستان نیوز)  برطانیہ کی جیلوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے جس کے باعث حکومت نے قیدیوں کو وقت سے قبل ہی رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی جیلوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 87 ہزار 499 تک جا پہنچی ہے، جس کے باعث حکومت نے قیدیوں کو ان کی سزا ختم ہونے سے قبل ہی رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں نئی رہائی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 700 قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، جب کہ مجموعی طور پر 4500 قیدیوں کی قبل از وقت رہائی متوقع ہے۔

برطانیہ کو ایران سے سنگین نوعیت کے خطرات کا سامنا ہے، شبانہ محمود

رہا ہونے والے قیدیوں کی الیکٹرانک ٹیگنگ اور سخت نگرانی کی جائے گی۔ اسکیم کے تحت ابتدائی مرحلے میں 19 ماہ تک کی سزا پانے والے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جبکہ سنگین مجرموں کی رہائی بعد کے مراحل میں ہوگی۔

قیدیوں کی رہائی کے 10 مراحل مقرر کیے گئے ہیں اور آخری مرحلہ جون 2027 میں مکمل ہوگا۔ تاہم متاثرین اور مختلف حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں