ڈی آئی خان(محب) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے لانگ مارچ میں شرکت کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اپنے قافلے سمیت واپس ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
علی امین گنڈاپور لانگ مارچ میں شرکت کے لیے گنڈی چوک پہنچنے والے تھے تاہم یارک ٹول پلازہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے کے باعث ان کا قافلہ آگے نہ بڑھ سکا۔
یارک ٹول پلازہ سے واپس روانگی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔
انشاء اللہ آج گنڈی چوک لکی مروت سے لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کریں گے: سہیل آفریدی
ذرائع کے مطابق راستے کی بندش کے باعث علی امین گنڈاپور نے لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے قافلے سمیت واپس اپنی رہائشگاہ جانے کا فیصلہ کیا۔











