اسلام آباد(محب) سری لنکا کی مینز کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان کے لیے پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، 13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے 5 ارکان شامل ہیں۔
پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا، ایشان ملنگا، کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرمسنگھے اور ڈونیتھ ویلالاگے شامل ہیں۔
فیفا آسیان کپ: پاکستان نےفلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابرکرکے اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
سری لنکا کے ہیڈ کوچ، 2 کھلاڑیوں اور 2 دیگر آفیشلز سمیت ٹیم کے بقیہ ارکان کل اسلام آباد پہنچیں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے باقی 5 کھلاڑی منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔











