پیر,  27 اپریل 2026ء
ہر ناکام مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے
ہر ناکام مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے

تحریر: سید شہریار احمد
ایڈوکیٹ ہائی کورٹ

ہر ناکام مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے۔

آپ نے ہمیشہ یہ سن رکھا ہوگا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھےایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر ناکام مرد کے پیچھے بھی عورت ہی کا ہاتھ ہوتا ہے؟

اس لوجک کا آپ کو سمجھنا بہت ضروری ہے جو میں آپ کو آسان لفظوں میں سمجھاتا ہوں۔
دیکھیں آپ ہمیشہ یہ سنتے ہیں کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے تو فورا آپ کا ذہن محبوبہ یا بیوی کی طرف چلا جاتا ہے
کیوں ؟
کیا وجہ ہے؟
کیا ایک کامیاب انسان کے پیچھے اس کی ماں، بہن یا بیٹی نہیں ہو سکتی؟
ہاں یہ درست ہے کہ اگر آپ کی بیوی، آپ کی محبوبہ آپ کو سپورٹ کرے ،آپ کی حوصلہ افزائی کرے ،آپ سے محبت کرے، آپ کو تنگ نہ کرے
اور آپ سے کہے کہ تم جیتو یا ہارو میں تمہارے ساتھ ہوں، تو قدرتی طور پر انسان کا حوصلہ بلند ہوتا ہے اور وہ کامیابی کے سفر پر روانہ ہو سکتا ہے
اور اس کے برعکس اگر آپ کی بیوی یا پھر آپ کی گرل فرینڈ یا کوئی محبوبہ جو آپ سے ہر وقت نالاں رہے۔گلہ شکوہ کرے، اریٹیٹ کرے، آپ کو طعنے دے تو یقینا آپ اگر کہیں جاب کرتے ہیں تو آپ کی ترقیاں رک جائیں گی کیونکہ آپ وہاں جھگڑتے رہیں گے۔ کام میں دل نہ لگا سکیں گے اور اگر آپ کہیں کوئی تجارت کر رہے ہیں ،اگر آپ سوداگر ہیں تو پھر آپ کا کاروبار سمجھو تباہ ہو گیا ۔
میں نے ایسی بہت سی بد مزاج و بد کردار محبوباوں اور بیویوں کے صدقے بڑے بڑے کاروبار تباہ ہوتے دیکھے ہیں۔
بڑے کامیاب لوگوں کو آسمان سے زمین پر گرتے دیکھا ہے ،
بلکہ میں تو کچھ ایسے نوجوانوں کو بھی جانتا ہوں جن کا شادی سے پہلے بہترین روزگار تھا ،
اچھا کماتے تھے، بیرون ملک چکر بھی لگا لیتے تھے لیکن جب رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تو تین سے چار سالوں کے اندر ان کی داڑھی اور سر کے بال سفید ہونے لگے ،چہرے کا رنگ اڑ گیا ،کاروبار ترقی معکوس کی طرف جانے لگا اور اس ساری صورتحال میں شریک حیات ،چاہے وہ بیوی ہو یا گرل فرینڈ کا ہاتھ تھا۔
لیکن جو بات میں آپ کو سمجھانے والا ہوں وہ یہ ہے کہ کیوں یہ جملہ سن کر کہ
کامیاب مرد کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہے
آپ کا ذہن فورا گرل فرینڈ یا بیوی کی طرف چلا جاتا ہے؟
دنیا میں ایسے بے شمار لوگ گزرے ہیں جنہوں نے اپنی بہن کی بدولت کامیابی حاصل کی۔
ہمارے لیے محمد علی جناح کی مثال ہے جن کی ہمشیر فاطمہ ان کے ساتھ رہیں اور انگلش شاعر اور لکھاری وڈز ورتھ کو کون نہیں جانتا۔ اس کی کامیابیاں اس کی بہن کی مرہون منت رہیں اور وہ اس بات کا اعتراف بھی کرتا رہا۔
ہمارے پاس ساحر لدھیانوی ہیں جن کے باپ نے اس کی ماں پہ ظلم و ستم کیا ، وہ جاگیر دار تھا لیکن ماں نے اپنے معصوم بچے کو سنبھالا اور اسے ساحر لدھیانوی بنایا۔
میں ایسی بیٹیوں کی مثالیں پیش کر سکتا ہوں جن کی محبت ، سپورٹ اور قناعت کے باعث کئی لوگ دنیا میں بہت نام پیدا کر پائے ۔
لہذا آپ سے درخواست ہے کہ کسی بھی مرد کی کامیابی میں اس بدگمانی میں نہ آ جائے گا کہ اس کے پیچھے ان عورتوں کا ہاتھ ہے جن کا میں تذکرہ اوپر کر چکا ہوں۔
ایک کامیاب مرد جو دنیاوی طور پر ہر لحاظ سے اور مالی و معاشی طور پر ایک مضبوط ستون ہو اور اگر اس کی بیوی کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ نہیں تب بھی وہ برے حالات کا ،مالی اور معاشی مشکلوں کا ،اور بیوی کی بدتمیزی و بد تہذیبی کا مقابلہ کرتے ہوئے کسی اعلی مقام پر پہنچ جایا کرتا ہے۔
سب سے اہم بات، سب سے بڑی بات جو یاد رکھنے والی ہے وہ یہ ہے کہ دنیا میں آپ کو ایسے چند ہی لوگ ملیں گے جو ہمارے لیے مثال ہوں گے اور ہم انہیں اپنی انگلیوں پر گن سکتے ہیں جبکہ کروڑہا لوگ جو ناکام ہوئے بدنام ہونے، گمنام ہوئے ان کے پیچھے لازما ان کی بیوی یا محبوبہ کا ہاتھ تھا۔

تو اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ توثابت نہیں ہوتا کہ
ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے
لیکن ہم آج یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے ہیں
کہ ہر ناکام مرد کے پیچھے لازما کسی عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔

بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا
کہ
ہر ناکام انسان کے پیچھے کئی عورتوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔

اب میری بات کو غلط مت سمجھنا آپ لوگ

مزید خبریں