ریاض(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی کمیونٹی ریاض کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت، مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سرپرستِ اعلیٰ، عالمی حلقۂ فکر و فن کے سرپرست اور مجلسِ پاکستان کے سینئر رہنما پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال کی خبر سے ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں غم کی فضا چھا گئی۔ مرحوم اپنی شفیق طبیعت، مخلصانہ رویے، مدبرانہ سوچ اور سماجی، ادبی و ملی خدمات کے باعث نمایاں مقام رکھتے تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ کی وفات سے پاکستانی کمیونٹی ریاض ایک قابلِ احترام بزرگ، تجربہ کار رہنما اور مخلص سماجی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور متعلقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔











