اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے اور اُن کی جگہ سلمان آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم دستیاب نہیں، میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابراعظم دستیاب ہوں گے۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہم پریکٹس میچ جیتے ہیں جس سے ہمارا اعتماد بڑھا ہے، پوری امید ہے کہ اچھا پرفارم کریں گے۔
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہم فیصلہ کریں گے کہ کس کمبینیشن کے ساتھ کھیلیں گے، محمد عباس ان کنڈیشنز میں ہمارے لیے اہم بولر ہوں گے، شان مسعود پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں، تمام کھلاڑیوں نے بڑی محنت کر رکھی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے لیکن وہ فارم میں ہیں، سعود شکیل سمیت بیٹرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، امید ہے کہ مڈل آرڈر اچھا کھیل پیش کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم ہوتے تو مختلف کمبینیشن بنانے کی کوشش کرتے، جب آپ کا اہم کھلاڑی نہیں ہوتا تو سیٹ بیک ہوتا ہے لیکن تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔











