منگل,  07 مئی 2024ء
اللّٰہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ ان کی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا: نور بخاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پولیس وردی میں ملبوس تصویروں کا آنا ہی تھا کہ ہر جانب ان کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

پاکستانی معروف خواتین شخصیات بھی مریم نواز شریف کی خوبصورتی کے گن گانے پر مجبور نظر آ رہی ہیں۔

معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز شریف کی تصویریں دیکھ کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر لکھا کہ ’آپ مجھ سے متعلق جو چاہیں سوچیں، مگر اتنی پیاری وزیر اعلیٰ نہیں دیکھی میں نے۔‘

 

مریم نواز کی تصویروں کی طرح مدیحہ نقوی کا یہ تبصرہ بھی خوب وائرل ہوا جسے سوشل میڈیا پیجز نے شیئر کیا۔

اسی پوسٹ پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اسکرین شاٹ

نور بخاری نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ ’مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللّٰہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں پولیس یونیفارم پہننے پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔

مزید پڑھیں: صوبے کے ضمنی انتخاب میں واضح کامیابی کا سہرا مریم نواز کے سر جاتا ہے

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست گزار سے تھانے کی فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر لی اور سماعت29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News