اتوار,  19 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی ، 09ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی ، 09ملزمان گرفتار، 03کلو سے زائد چرس اور101لیٹرشراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ملزم ولی اللہ سے 01کلو350گرام چرس، روات پولیس نے ملزم ارسلان سے 01کلو120گرام چرس،صدرواہ پولیس نے ملزم ولی الرحمن سے 560گرام چرس، ملزم احمد علی سے 530گرام چرس، ملزم ذوہیب سے 10شراب ،گوجرخان پولیس نے ملزم یشوا سے 50لیٹرشراب ، نصیرا ٓباد پولیس نے ملزم مطلوب سے 15لیٹرشراب ، ملزم دلدار سے 20لیٹرشراب ، ٹیکسلا پولیس نے ملزم یوسف سے 06لیٹرشرا ب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News