اتوار,  19 مئی 2024ء
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کادورہ پاکستان کا امکان، تفصیلات خبر میں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کی 10 سے 15 مئی کے درمیان پاکستان آمد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔دوسری جانب حکومتی ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News