اتوار,  19 مئی 2024ء
بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار

 

کراچی(روشن پا کستان نیوز) کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں کی تکنکلی بنیادوں پر مشترکہ ٹارگیٹڈ کارروائی، شہر کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے بتایا کہ دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ دو انتہائی ہائی پروفائل دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئےگرفتار ملزمان سے تخریب کاری کا سامان دو ہینڈ گرنیڈ ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ۔ ملزمان تمام تفصیلات اور تصاویریں بیرون ملک بھیجتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد ملزمان کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی۔ملزمان بیرون ملک کے ذریعے ملنے والے ٹارگیٹ کی ریکی کرتے تھے۔ ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے زریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News