اتوار,  19 مئی 2024ء
رپجاکی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس،تنظیم کی جلد ازجلدرجسٹریشن کافیصلہ

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رپجا)کا پہلا با ضابطہ گورننگ باڈی اجلاس زیر صدرات صدرسہیل شہزاد راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔

اجلاس میں فنانس سیکرٹری سید مہدی، نائب صدر فہیم ملک، پریس سیکرٹری راجہ عمران، گورننگ باڈی ممبر عدنان، عمران جعفری اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں نو منتخب ممبران جن میں جنرل سیکرٹری شاہد قریشی راجو، سینئر نائب صدر ایم جاوید،نائب صدر عابد ضیاء جوائنٹ سیکرٹری احسن بٹ،ممبر گورننگ باڈی، عامر قریشی ،انجم نوید، آغا مہروز ،امجد حسین، عرفان علی اپنی صحافتی مصروفیات کی وجہ سے ویڈیو کال کے ذریعے اجلاس شریک ہوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سپریم کونسل بنا دی گئی جس میں سینئرز ممبران ہوں گے۔

ان سینئرز ممبران میں بی کے بنگش، مزمل پاشا، جاوید ناصر، اظہر عابدی، تنویر شہزاد، میاں خورشید، اسحاق چوہدری، ایم جاوید آغا مہروز اور د لشاد شیخ شامل ہیں ۔ بعد ازاں اجلاس میں رپجا کی رجسٹریشن، بینک اکائونٹ اور حلف برداری کوجلد از جلد کرانے پر بات ہوئی ۔

اس موقع پر صحافیوںکی فلاح و بہبود کیلئے مختلف کیمیٹیاں بنا دی گئیں ان میں سپورٹس کمیٹی میں سید مہدی، احسن بٹ فہیم ملک،عمران جعفری اور راجہ عمران ۔ فوٹو نمائش کمیٹی کیلئے سہیل شہزاد،فہیم ملک،سید مہدی،عمران جعفری شامل ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے ڈائریکٹر راشد موڈی ہونگے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News