اتوار,  19 مئی 2024ء
بجٹ 2024-25 کی تیاری میں تاخیر,بڑی وجہ سامنے آگئی

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بجٹ 2024-25 کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے، 3 سالہ بجٹ حکمت عملی پیپر 2024-27 تاحال تیار نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ 2024-25 کی تیاری میں تاخیر ہو رہی ہے جس کے باعث شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2024 سے 27 تک کا 3 سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر تاحال تیار نہیں کیا جاسکا، بجٹ اسٹریٹجی پیپر کو 22 اپریل تک منظور کرنے کا ہدف تھا۔

کابینہ کے لیے بجٹ دستاویزات کی تکمیل رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے جس کے بعد نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل بجٹ دستاویز کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News