اتوار,  19 مئی 2024ء
بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کی جانب سےالرٹ جاری

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ مئی میں شروع ہونے کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں ہلکی اور شمالی پنجاب میں درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ مٹی کے طوفان، ژالہ باری سے فصلوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی امکانات ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News