اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکش کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت 23 جولائی کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا، اس حوالے سےتحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کر دی۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کا فیصلہ
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف ان سوالات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن کرے گی۔