منگل,  10 نومبر 2026ء
کسی بھی وزیر کیخلاف کرپشن کی شکایت سامنے آئی تو قسم کھاتی ہوں نہیں بخشوں گی: مریم نواز

جہلم(روشن پاکسدتان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کابینہ کے وزرا کو کرپشن پر سخت وارننگ دے دی۔

جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہا کہ کرپشن پر کسی بھی وزیر کے خلاف شکایت سامنے آئی تو قسم کھاتی ہوں بخشوں گی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف بیانیے بنانے والوں کی اچھی طرح جانتی ہوں، یہ اپنی اگلی ارینجمنٹ کررہے ہیں، ان کو اعتراض ہے تو استعفی کیوں نہیں دیتے؟

مریم نواز نے عورتوں سے متعلق کیپٹن صفدر کے بیان کا جواب دے دیا

مریم نواز کاکہنا تھا کہ ایسے لوگوں کی تربیت ہی ایسے ماحول میں ہوئی کہ یہ کہتے تھے کہ کتنی رشوت لینی ہے ، اب بھاگ کر باہر بیٹھے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کئی سال کرپشن کا بازارگرم رہا، کیا سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کرپشن نہیں؟ جنہیں کرپشن پراعتراض ہے وہ کیوں وزیر بنے بیٹھے ہیں؟

مزید خبریں