منگل,  10 نومبر 2026ء
ایران سے جنگ میں نااہلی کا الزام، پیٹ ہیگستھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی ہے، قرار داد پر  بدھ تک ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی کا الزام لگایا گیا ہے۔

عام انتخابات ثابت کرینگےکہ ہمارے فیصلے واشنگٹن یاتل ابیب میں نہیں اسپین میں ہوتے ہیں، ہسپانوی وزیراعظم

پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ان کی اپنی ہی جماعت کے رکن نے پیش کی ہے، پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کرنے والے ٹامس میسی ریاست کینٹکی سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

اس سے قبل پیٹ ہیگستھ نےکہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے بقول وہ دوبارہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

مزید خبریں