منگل,  10 نومبر 2026ء
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کیچ(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں  خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی  جس میں  عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔

 آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں