پیر,  09 نومبر 2026ء
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، چھٹیاں 21 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کے حوالے سے اہم خبر آگئی تاہم حتمی تاریخ اور دورانیے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی طالب علموں اور والدین کی جانب سے سردیوں کی تعطیلات کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔شدید دھند، سرد ہواؤں اور کم ہوتے درجہ حرارت کے پیش نظر حکومتِ پنجاب ہر سال اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کرتی ہے تاکہ بچوں کو موسمی سختیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر دھوکا!! ایچ ای سی نے خبردار کردیا

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق سردیوں کی چھٹیاں 10 سے 20 دنوں کے لیے کی جاتی ہیں، گزشتہ سال حکومتِ پنجاب نے 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ونٹر ویکیشن کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ سال کے شیڈول کو مدِنظر رکھتے ہوئے رواں سال 2026ء میں سردیوں کی تعطیلات کا ممکنہ آغاز 21 دسمبر 2026ء (پیر) سے ہونے کا امکان ہے اور تعطیلات 10 جنوری 2027ء تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

اسی شیڈول کے تحت صوبے بھر کے اسکول 11 جنوری 2027ء (پیر) کو دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔تاہم تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ ونٹر ویکیشن کی حتمی تاریخوں اور دورانیے کا باقاعدہ اعلان حکومتِ پنجاب کی جانب سے آئندہ دنوں میں جاری ہونے والے سرکلر کے ذریعے کیا جائے گا۔

مزید خبریں