منگل,  25  اگست 2026ء
سابق وزیراعظم عمران خان کو اسپتال منتقل نہ کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی توہینِ عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم و بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانئ پی ٹی آئی کی بہن کی توہینِ عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

ذرائع کے مطابق فریقین پر توہینِ عدالت کے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریکٍ انصاف (پی ٹی آئی) نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آبادانتظامیہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائرکردی

درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026ء کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزاروں نے توہینِ عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، ذاتی حاضری کا حکم دینے اور جواب دہندگان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی تھی۔

مزید خبریں