بدھ,  11 نومبر 2026ء
راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے دن کےکھیل کا اختتام، سری لنکا نے4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا اختتام ہوگیا ہے اور سری لنکا نے پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں 4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے ہیں۔

مہمان ٹیم نے آج 3 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز سے دن کا آغاز کیا تھا۔ دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کےدرمیان پانچویں وکٹ پر249 رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی ہے۔ پاکستانی بولرز کھیل کے تیسرے دن صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پہلی اننگز میں سری لنکا کوپاکستان کی برتری ختم کرنےکے لیے مزید 30 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ثاقب خان اور محمد عباس نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈرگلین میکسویل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

گزشتہ روز خراب روشنی کے باعث کھیل کو ختم کرنا پڑا تھا، ایسے میں سری لنکا نے 27.1 اوورز کا سامنا کیا تھا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے تھے۔ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم، طیب عارف اور محمد طہٰ نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

مزید خبریں