اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کےسپریم کورٹ کے 18اگست کے حکم کے خلاف نظر ثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائرکردی۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے دائر درخواست میں استدعا کی ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف نظر ثانی درخواست کی جلد سماعت کی جائے، نظر ثانی پٹیشن میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر نظرثانی، ترمیم اور اسے واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنےکے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں میڈیکل پینل کے ذریعے طبی معائنے و علاج سے متعلق احکامات بھی چیلنج کیےگئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی گینگ سمیت متعدد ملزمان گرفتار
درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی ریویو پٹیشن میں کی گئی ہے۔
ریویو پٹیشن میں27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر قانونی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہےکہ یہ معاملہ صرف طبی سہولیات کا نہیں بلکہ قانونی و آئینی دائرہ اختیار سے متعلق بھی ہے۔
درخواست میں آرٹیکل 175(2) اور جیل قوانین سے متعلق بھی قانونی سوالات اٹھائےگئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ عدالتی حکم وقت کی پابندی پر مبنی تھا، اس لیے معاملےکی فوری سماعت ضروری ہے۔











