بدھ,  11 نومبر 2026ء
بیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ کی جیل میں عمران خان سے ملاقات ختم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات ختم، لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

جیل ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ اورسلمان صفدر کی عمران خان سےملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اورمتفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلووں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔

عدالت کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم

بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ ملاقات کے بعد لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر میڈیا سےبات کیے بغیر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

دونوں وکلا کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پرکرائی گئی۔

مزید خبریں