بدھ,  11 نومبر 2026ء
برطانیہ: امریکی فوج کا سینئر اہلکار روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

لندن(روشن پاکستان نیوز): برطانوی انسداد دہشتگردی پولیس نے امریکی فوج کے ایک سینئر اہلکار کو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ سینئر فوجی اہلکار کو منگل کے روز گلاسٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔لندن کی انسدادِ دہشتگردی پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ‘نیشنل سکیورٹی ایکٹ 2023’ کی دفعہ 1 اور دفعہ 3 کے تحت عمل میں آئی ہے۔

برطانیہ اور سوئیڈن میں خوفناک بیماری: خطرناک حد تک اضافہ

قانون کی دفعہ 1 کا تعلق خفیہ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے سے ہے، جبکہ دفعہ 3 کسی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی معاونت کرنے کے جرم سے متعلق ہے۔

پولیس نے اس اہم معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں گلاسٹر شائر میں دو مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

انسدادِ دہشتگردی پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ گرفتاری کسی دوسری جاری تحقیقات سے منسلک نہیں ہے، اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں