بنوں (روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کیلئے ایک روزہ دورے پر بنوں پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ 27 ستمبر کے مارچ کیلئے بہترین تیاری کرنی ہے اس بار ملک وقوم کی تقدیر اور تاریخ دونوں بدل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کےپی میں 2022 تک امن تھا اس کے بعد کے حالات سب کے سامنے ہیں، امن کی تباہی کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور اس کو لانے والے ہیں، کےپی دو دہائیوں سے تجربہ گاہ بنا ہوا ہے یہاں کے عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کی خاطر ہزاروں جانیں قربان کیں، بند کمروں کے فیصلوں نے امن تباہ کیا ہر اس فیصلے کی مخالفت کریں گے جو صوبے اور عوام کیخلاف ہو گا ہماری پولیس فورس امن کی بحالی اورعوام کے تحفظ کیلئےسینہ سپر ہے، بنوں: صوبائی حکومت پولیس فورس کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کررہی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پولیس کیلئے انفرااسٹرکچر کی ترقی، جدید آلات اور تربیت پر اربوں روپےخرچ کر رہے ہیں، امن ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے امن کی بحالی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، بانی پی ٹی آئی قوم کے مستقبل کیلئے ناحق قیدکی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں، اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے نکلیں گے اور مارچ میں خود لیڈ کروں گا۔











