ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، وسطی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع آوران، پنجگور، خضدار اور کیچ میں تیز ہوائیں چلنے، آندھی آنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے امکانات موجود ہیں۔

بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دالبندین میں 46 اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی اور گرد آلود ہواؤں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں