هفته,  27 جولائی 2024ء
حامد میر نے سابق صدر آصف زرداری کے حوالےسے تہلکہ خیز قصہ سنا دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے سابق صدر  اور  پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے دور صدارت کے حوالے سے ایک بڑے واقعےکا انکشاف کیا ہے۔PauseUnmute

 حامد میر کا کہنا تھا کہ  یہ بات ٹھیک ہےکہ پیپلز پارٹی کبھی اسٹیبلشمنٹ کے کبھی ایک طرف ہوتی ہے کبھی دوسری طرف ہوتی ہے،کچھ ہماری ذاتی معلومات ہیں جو ابھی بھی لوگوں کے ساتھ شیئرکرنا بہت مشکل ہے، جب پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم   کر رہی تھی تو  پیپلز پارٹی کے جو اتحادی تھے وہ بھی 18 ویں ترمیم پر اس کا ساتھ نہیں دے رہے تھے، پیپلز پارٹی نے چھوٹے صوبوں کو اپنے ساتھ ملا کر ترمیم کی، بعد میں ایک سابق آرمی چیف نے کھلے عام یہ کہنا شروع کردیا کہ آپ نے جو 18 ویں ترمیم کی ہے یہ مجیب الرحمان کے 6 نکات سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

حامد میرکے مطابق اس زمانے میں آصف زرداری سےکہا گیا کہ آپ صدر  پاکستان ہیں 58-2B آپ کے پاس ہے، سار ا اختیار آپ کے پاس ہے تو کیوں دے رہے ہیں؟  آصف زرداری  نے کہا کہ یہ بینظیر بھٹو نے وعدہ کیا تھا۔حامد میر کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی کو سپریم کورٹ نے جو نا اہل کیا تھا کیا وہ کسی اصول کے تحت کیا تھا؟ اس میں نواز شریف اور عمران خان دونوں درخواست گزار تھے، اس کے پیچھے بھی اسٹیبلشمنٹ تھی، اس کے علاوہ میں آپ کو ایک ذاتی بات بھی بتا دوں ایک دن رات کو ایک بجے مجھے صدر صاحب(آصف زرداری)  نے فون کیا کہ آپ فٹافٹ ایوان صدر  آجائیں، سردیوں کے دن تھے میں چلا گیا، بیڈ روم میں گیا تو صدر پاکستان اسٹیل بنکر میں رائفل لیے بیٹھے تھے۔

حامد میر کے مطابق میں نے کہا کہ کیا ہوا تو انہوں نے کہا کہ تمہیں بتانا ہےکہ ‘یہ ابھی آئیں گے مجھے مار دیں گے، میڈیا پر خبر چلائیں گے کہ آصف زرداری نے اپنے آپ کوگولی ماردی’۔حامد میر کے بقول وہ مجھ سے بات کر رہے تھے اور رائفل پر ہاتھ تھا، ان کا مجھ سےکہنا تھا کہ ‘تم نےکہنا ہےکہ وہ آخری گولی تک لڑتے ہوئے مارا گیا’۔

حامد میر کے مطابق یہ و ہ دن ہے جب میڈیا میں خبریں دی جارہی تھیں کہ وہ ( آصف زرداری)  تین دن سے سوئے نہیں ہیں، ان کی زبان بند ہوگئی ہے، اس کے بعد ان کی زبان کھلوانےکے لیے آرمی چیف جنرل کیانی نے مداخلت کی اور  جہاز  میں ان کو ڈال کر دبئی بھجوایا گیا، سارا میڈیا کہہ رہا تھا کہ صدر پاکستان کی زبان بند ہوگئی، پھر انہوں ( آصف زرداری) نے مجھے فون کیاکہ بتاؤ کہ ‘میں نے تم سے فون پر بات کی ہے اور کوئی میری خبر ہی نہیں چلا رہا،کوئی میرا بیپر (Beeper) ہی نہیں لے رہا’، یہ حالات تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News