اتوار,  28 اپریل 2024ء
گوجرانوالہ میں کسٹم انٹیلی جنس کا پولیس افسر کے گھر چھاپہ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

گوجرانوالہ(دلشادعلی)گوجرانوالہ میں کسٹم انٹیلی جنس نے  اسپیشل برانچ کے پولیس افسر کے گھر چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کسٹم انٹیلی جنس نے  اسپیشل برانچ کے پولیس افسر کے گھر چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

محکمہ کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی 6 نان کسٹم گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیرِ اعظم شہبازشریف کی چینی سفارتخانے آمد، باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت

محکمہ کسٹم انٹیلی جنس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران مزاحمت پر  پولیس کی مدد بھی لی گئی۔

معاملہ سامنے آنے پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو فوری طور  پر عہدے سے ہٹا دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News