پیر,  13 مئی 2024ء
وزیرِ اعظم شہبازشریف کی چینی سفارتخانے آمد، باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانےپہنچے جہاں انہوں نےچین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے شانگلہ کے علاقے (بشام) خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانےپہنچے جہاں انہوں نےچین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے شانگلہ کے علاقے (بشام) خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بہت بڑی ذمہ داری دیدی

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں,پاکستانی حکومت واقعے کی اعلیٰ سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی،چینی سفیر سے گفتگو میں وزیرِ اعظم نے چینی صدر اور وزیرِ اعظم کیلئے  واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا.

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News