منگل,  05 نومبر 2024ء
بریکنگ نیوز! سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے نظرثٓنی اپیلی کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس پر  جسٹس مظہر عالم کا اختلافی نوٹ 30 جولائی کو آیا جبکہ بینچ کی اکثریت نے تفصیلی فیصلہ 14 اکتوبر کو جاری کیا، جسٹس مظہرعالم کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا

مزید خبریں