هفته,  27 جولائی 2024ء
9 مئی کے واقعات: سابق وزراء سمیت پی ٹی آئی کے 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

 

پشاور(روشن پاکستان نیوز)پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں سابق وزرا سمیت پی ٹی آئی کے 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عدالت نے سابق وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش پر فرد جرم عائد کی تھی۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی، ملزمان نے نجی اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا، ملزمان کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر علی نے… ارباب اور آصف خان سمیت 115 کارکنوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

سابق وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News