هفته,  04 مئی 2024ء
پی ٹی آئی کاسویلینز کا ٹرائل سول کورٹ میں کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے شہریوں کا مقدمہ سول عدالت میں چلانے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہریوں کے مقدمات سول عدالت میں چلانے کا مطالبہ کر دیا، علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ان کی دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی اور ان سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ شہری دہشت گرد نہیں، ہماری طرح پاکستانی ہیں۔ انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کے بجائے سویلین عدالتوں میں ہونے چاہئیں، ہمارا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ شہری دہشت گرد نہیں، ہماری طرح پاکستانی ہیں، انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیں، پی ٹی آئی نے کبھی تشدد کی بات نہیں کی، اگر کوئی ایسا واقعہ ہوا تو ہم سب نے عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News