منگل,  30 اپریل 2024ء
بلاول بھٹو نے شیری رحمان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمان کو پارلیمانی لیڈر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ امید ہے سینیٹر شیری رحمان ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہاؤس آف فیڈریشن قومی مسائل پر پالیسی سازی کا اہم فورم ہے، سینیٹر شیری رحمان عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News