پیر,  24  اگست 2026ء
فون بیٹری صرف 3 منٹ میں چارج : سائنسدانوں کی حیران کن ایجاد

سڈنی(روشن پاکستان نیوز)سائنسدانوں کی حیران کن ایجاد نے اسمارٹ فونز کا مستقبل بدلنے کی امید جگا دی، جدید بیٹری ٹیکنالوجی نے دنیا کو حیران کردیا۔

زنک آئیوڈین بیٹری ٹیکنالوجی ایک نئی دریافت ہے جو صرف 3 منٹ میں مکمل چارج ہو سکتی ہے، یہ بیٹری روایتی بیٹریوں سے زیادہ محفوظ ہے، آگ نہیں پکڑتی اور پانی پر مبنی الیکٹرو لائٹ استعمال کرتی ہے۔

ویسے تو عام طور پر ایک اسمارٹ فون کو چارج ہونے میں 30 منٹ سے کئی گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں، جس کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ بیٹری فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے یا نہیں۔

مگر اب سائنسدانوں نے ایسی بیٹری چارج کی ہے جو جس کو اب محض چند منٹ میں چارج کرسکیں گے جبکہ اس کی زندگی بھی بہت طویل ہوگی۔

جی ہاں !! آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی کے محققین نے بیٹری ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایسی زنک آئیوڈین بیٹری تیار کی ہے جو صرف 3 منٹ میں مکمل چارج ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ بیٹری تجربات میں 60 ہزار چارج سائیکل تک کارکردگی برقرار رکھنے کی صلاحیت دکھا چکی ہے۔

بچوں پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر 29 امریکی ریاستیں میٹا کو عدالت میں لے گئیں

محققین کے مطابق نئی بیٹری پانی پر مبنی کیمیکل نظام استعمال کرتی ہے، جس کے باعث اس میں لیتھیم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں آگ لگنے کا خطرہ انتہائی کم ہوجاتا ہے، اس ٹیکنالوجی میں حیران کن طور پر نشاستے سے حاصل ہونے والے ایک نامیاتی مادے کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔

فون ایرینا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اب تک اسمارٹ فونز میں لیتھیم آئیون بیٹریز استعمال کی جاتی رہی ہیں جن میں 2 تہیں موجود ہوتی ہیں، پہلی لیتھیم کو بالٹ آکسائیڈ اور دوسری کو گریفائٹ کہتے ہیں۔

جب لیتھیم آئیون گریفائٹ کی تہہ سے لیتھیم کوبالٹ کی تہہ کی جانب حرکت کرتے ہیں تو الیکٹرونز خارج ہوتے ہیں۔

جب آپ بیٹری چارج کرتے ہیں تو آئیون دوسری سمت کی جانب حرکت کرتے ہیں اور وہاں جمع ہوجاتے ہیں جو بعد میں فون کے استعمال کے دوران خارج ہوتے ہیں۔

توانائی کے اس اخراج سے حرارت پیدا ہوتی ہے جو فون کے بیک پر اس وقت محسوس ہوتی ہے جب اسے بہت زیادہ چارج کیا جائے یا بہت زیادہ استعمال کیا جائے۔

کیا آئی فون اور گلیکسی میں بھی یہ بیٹری آئے گی؟

نئی ٹیکنالوجی کی تیز چارجنگ اور طویل عمر اسے اسمارٹ فونز کے لیے بظاہر پرکشش بناتی ہے، تاہم فی الحال اس کے فوری طور پر آئی فون یا گلیکسی فون میں استعمال ہونے کے امکانات کم ہیں۔

مزید خبریں