پیر,  24  اگست 2026ء
گوگل کے بعد ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھول رہا ہے؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے بعد ایپل کے بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایپل بھی پاکستان میں اپنا ایک دفتر قائم کرے گا، جو ملک میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کرے گا۔

گوگل نے مخصوص اینڈرائیڈ فونز پر پلے سروسز کی سپورٹ ختم کر دی، لیکن کیوں؟

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور پاکستان میں بھی اس کا تیزی سے استعمال ہو رہا ہے۔

اسٹیٹسن سینڈرز نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایپل کے دفتر کا امکان ایک مثبت پیشرفت ہو گا، اور ہمیں امید ہے کہ ایپل کا ہیڈ کوارٹر آفس بھی پاکستان میں قائم ہو گا۔

مزید خبریں