جمعه,  24 اپریل 2026ء
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس پاکستانی نوجوان کی بنائی گئی کمپنی خریدنے کو تیار

کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی کے صالح آصف کی ذہانت کام کرگئی۔ انہوں نے اپنے تین دوستوں کے ساتھ امریکا میں ایک مشہور و معروف کمپنی کرسر اے آئی بنائی تھی، جسے اب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس خریدنے جارہی ہے۔

اسپیس ایکس نے کرسر اے آئی کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے جبکہ ملکر کام کرنے کی صورت میں 10 ارب ڈالر کی ادائیگی کیلیے بھی تیار ہے۔

پاکستان کی سفارتی کوششیں اور ایران-امریکا کشیدگی

پاکستانی نوجوان صالح آصف کرسر کے مشترکہ بانی ہیں، انہوں نے امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی میں اپنے تین دوستوں کے ساتھ ملکراس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

کرسر کمپنی کی مالیت اس وقت تقریباً 30 ارب ڈالر ہے اور اس کا  سالانہ منافع ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔ دنیا بھر کی 50 ہزار کمپنیوں میں لاکھوں سوفٹ ویئر ڈیولپرز کرسر کو کوڈ کے حصے تیار کرنے اور ردوبدل کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

مزید خبریں